فوجیوں کو ذبح کرنے کے واقعہ پر پاکستان کو بھرپور جواب دیا سبکدوش بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

Bikram Singh

Bikram Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے سبکدوش آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو ذبح کئے جانے کے واقعہ کے بعد پاکستان کو ہم نے بھرپور جواب دیا چین کے ساتھ جھڑپوں کا کوئی امکان نہیں پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد کے ایل او سی پر ہونے کے باعث فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بکرم سنگھ نے کہا کہ پٹرولنگ کے دوران چینی اور بھارتی فوج کا آمنا سامنا ہوتا رہتا ہے تاہم کسی بھی جھڑپ کی صورت میں چینی فوج کو اسی طرح جواب دیا جاتا ہے۔ اس بات کو سمجھا جائے کہ جب ہم طاقت کا استعمال کرتے ہیں تو وہ سٹریٹجک سطح کا آپریشن ہوتا ہے۔

یہ کارروائی مقامی کمانڈروں نے کی کی ہونگی افواج کے سربراہان کا اس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ چین کے ساتھ جھڑپوں کا کوئی خدشہ نہیں کیونکہ اس کے ساتھ نچلی سطح تک مفاہمت پائی جاتی ہے تاہم پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد کے حوالے سے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ایل او سی ہے جو روایتی طور پر انتہائی متحرک سرحد ہے اور حربے کے طور پر ہمیشہ یہاں سرحد پار سے فائرنگ ہوتی رہتی ہے۔

ہماری فوج بھی اس کا جواب دیتی ہے تاہم یہ واقعات حربی ہوتے ہیں۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات اکثر اوقات نہیں بلکہ کبھی کبھار پیش آتے ہیں فوج اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے۔