کراچی: برما کے مسلمان لہولہان عالمی برادری خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے علاوہ ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے خطباء ، ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو یوم یکجہتی برما وفلسطین کے طور پر منائیں
اور اپنے جمعے کے خطبات میں برما کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار اور فلسطین اسرائیل کے مظالم کے بارے میں عوام کو آگہی فراہم کریں، انہوںنے کہاکہ مسلمانان عالم ایک جسم کی مانند ہیں برما کے مسلمانوں کا درد پوری دنیا کے مسلمانوں کا درد ہے، عالم اسلام کے حکمرانوں کو مل کر برما کے مسلمانوں کے حق میں کھڑا ہوکر عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہوگا۔