کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والانے محمد یونس جونیجو ‘ حاجی اسماعیل جونیجو ‘ یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن ‘ اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ ایڈوکیٹ الطاف میمن ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ‘ حاجی محمد حنیف سموں‘صدیق عثمان سایانی‘ اعجاز سیال ‘ محمد اسلم خان نعمت اللہ سولنگی ودیگر رہنما ¶ں کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے عاشورہ محرم کے دوران امن وامان کے قیام اور بہترین انتظامات پر صوبائی و وفاقی حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت و سیکورٹی اداروں کے مو ¿ثر اقدامات ‘ فرض شناسی اور مستعدی نے عاشورہ محرم کے دوران دہشتگردی وبدامنی اور قتل وغارت کے ذریعے مسلکی نفرت و انارکی پھیلانے کی اسلام دشمن ‘ پاکستان دشمن اور امن دشمن قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے جس کیلئے گجراتی قومی موومنٹ فوج و پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور قوم کو بھی مبارکباد دیتی ہے جس سے تمام مذہبی و فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مذہبی ‘ ملی اور قومی یکجہتی ‘ اخوت ‘ یگانگت اور اتحاد کو برقرار رکھا اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے ارادوں کو خاک میں ملانے میں اہم کردار ادا کیا۔