یوم یکجہتی کے سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ سے سیالکوٹی دروازہ تک ریلی نکالی گئی
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : یوم یکجہتی کے سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ سے سیالکوٹی دروازہ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صاحبزادہ محمد دائود رضوی، الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی غلام نبی جماعتی نے کی جبکہ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام گوندلانوالہ چوک سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا پیر خالد حسن مجددی، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا وزیر علی بھٹی، حافظ محمد عدیل عارف مہر، صوفی غلامد ستگیر، ملک محمد نصیر نقشبندی نے کی۔
ریلیوں کے اختتام پر جی ٹی روڈ پر ایک مشترکہ احتجاجی جلسہ ہوا جس میں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور کشمیر پر انڈیا کے ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔
اس موقع پر قائدین کے علاوہ وحید الحق ہاشمی، قاری محمد سلیم زاہد، قاری محمد اشرف شاکر، عبدالمجید کیلانی، قاری غلام سرور حیدری، شازب چٹھہ، زبیر عبدالغنی، طالب حسین مجددی، حافظ آصف اویسی ودیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام نظریاتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com