یکجہتی کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں، عبد المالک

Abdul Malik

Abdul Malik

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ صوبے کے عوام کو آپس میں جوڑا جائے، کوئٹہ میں زیارت، پنجگور، چمن اور شیرانی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ وہ شمولیت کرنے والے افراد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کی خواہش ہے کہ صوبے کے عوام کو آپس میں جوڑا جائے کیونکہ یکجہتی کے بغیر ترقی کےاہداف حاصل کرنا اور جہالت کا خاتمہ ممکن نہیں۔