کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہ نما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سولو فلائٹ نہیں کرے گی، تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اٹھارویں ترمیم تین سال بعد بھی نافذ نہیں ہو سکی، صوبائی خود مختاری بحال کی جائے، ویں ترمیم کو رول بیک کرنا وفاق پر کاری ضرب ہوگا اور اسے چھوٹے صوبے کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے 18 ویں ترمیم سے متعلق بیانات قابل مذمت ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاق صحت اور تعلیم کے شعبہ جات صوبوں کے حوالے کرے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو 100 دن کا ہنی مون پیریڈ دینا چاہتے تھے مگر اب عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور چاروں وزرائے اعلی سے مل کر 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی باتوں پر مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ خیبر پختون خوااور بلوچستان کی حکومتیں بھی اس معاملے پر اپنا رد عمل ضرور دیں گی۔