جزائر سلیمان (جیوڈیسک) بحرالکاہل میں واقع جزائر سلیمان “سولون آئی لینڈز” میں ہفتہ کو علی الصبح 6٫9 شدت کے طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن اس میں کسی قسم کے جانے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں آنے والا یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔ جمعہ کو 7٫7 شدت کے زلزلے سے یہ خطہ لرز اٹھا تھا۔
بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری کرنے والے مرکز کے مطابق فی الوقت سونامی کا خطرہ نہیں لیکن لیکن اس متنبہ کیا ہے کہ جزائر سلیمان اور پاپوا نیو گنی کے ساحلوں پر تین میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔
ان زلزلوں میں نہ تو جانی نقصان اور نہ ہی بڑے پیمانے پر املاک کی کسی قسم کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزائر کے علاقے کیرا کیرا کے مغرب میں 90 کلومیٹر دور اور زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔
جزائر سلیمان بھی رنگ آف فائر “حلقہ آتش” کہلانے والے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین تبدیلیوں اور آتش فشاںوں کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔
رواں ہفتے اسی خطے میں واقع انڈونیشیا میں بھی آنے والے 6٫5 شدت کے زلزلے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔