موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالی قزاقوں نے جدہ کی بندرگاہ سے بحر احمر جانے والے مال بردار جہاز کو اغواء کر لیا، قزاقوں نے بھارتی، شامی اور مصری ملاحوں کو یر غمال بنایا ہوا ہے۔ گزشتہ روز جدہ کی بندرگاہ سے جانے والا مال بردار جہاز، صومالی قزانوں نے بحر احمر میں اغوا کر لیا اور اسے جنوب کی جانب علاقائی سمندر کی طرف لے گئے، اطلاعات کے مطابق 8 سے 9 قزاق جہاز پر چڑھ آئے جبکہ اب جہاز پر 50 کے قریب مسلح افراد موجود ہیں۔
قزاقوں نے ہندوستانی، شامی اور مصری ملاحوں پر مشتمل عملے کو یر غمال بنا لیا ہے۔ جہاز کے ملاحوں نے رات کے وقت بحر احمر سے امداد کا سگنل بھیجا، میرین سیکوریٹی جہاز کا تعاقب کر رہی ہے، اسی جہاز پر 2011 میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ یورپی یونین کی بحریہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔