صومالیہ : افریقی یونین کی امن فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک

Somalia

Somalia

موغادیشو صومالیہ میں افریقی یونین کی امن فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریقی یونین کی امن فوج کے کے قافلے پر خودکش بمبار کے حملے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ خودکش بمبار نے افریقی یونین کے امن مشن کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی گاڑی سڑک پر ہی کھڑی تھی،افریقی قافلے کے گزرنے پر خود کش بمبار نے اپنی گاڑی بکتر بند سے ٹکرا دی۔اس دھماکے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔