صومالیہ میں افریقی یونین کے خصوصی مشن کی مدت میں توسیع کی منظوری

Somalia

Somalia

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقی یونین کے خصوصی مشن کی مدت میں 30 مارچ 2016ء تک توسیع کی منظوری دے دی۔

افریقی یونین کو صومالیہ میں 22 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سلامتی کونسل نے افریقی یونین سے صومالیہ میں اپنے مشن کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کے اقدامات کی بھی اپیل کی ہے۔