موغا دیشو (جیوڈیسک) صدر محمود نے ہلاکتوں کے بارے میں ایک صومالی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا۔ انہوں نے کہا اگر ایک دن میں اتنے زیادہ فوجی ہلاک کر دیئے جاتے ہیں تو یہ عام بات نہیں۔
اگر ہلاکتوں کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ الشباب کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک سب سے بڑا حملہ ہو گا۔
دوسری جانب الشباب نے ایک سو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کینیا نے صومالیہ میں الدے اڈے پر حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔