موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے۔ صومالی حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق الشباب کے اہم کمانڈر شیخ محمد سعید نے آئندہ ملک میں پرتشدد کارروائیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا ہے۔
شیخ محمد سعید گزشتہ کئی برسوں سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
شیخ محمد سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ الشباب اور اس کے رہنماؤں کی گمراہی کو برداشت نہیں کر سکتے جس کے باعث انہوں نے تنظیم چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔