موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسند گروہ الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا۔حملے کے دوران جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔
الشباب کے خلاف کارروائی کرنے والے افریقین یونین مشن میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔ یورپی ملٹری بیس پر دھاوا، حملہ آور مارا گیا