صومالیہ: بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک 14 زخمی

Bomb Attacks in Mogadishu

Bomb Attacks in Mogadishu

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

موغادیشو میں کنٹرول چوکی کی طرف بڑھتی ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن گاڑی کی رفتار تیز ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی گاڑی دھماکے سے اڑ گئی۔

دھماکے کی وجہ سے اطراف کی متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایک مسجد منہدم ہو گئی ہے۔

حملے میں زخمی ہونے والے افراد جائے وقوعہ کے قریب واقع اسکول کے طالبعلم ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔