صومالیہ میں کا ربم حملہ،3 افراد ہلاک 6 زخمی
Posted on January 9, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Somalia Car Bombing
موغادیشو (اصل میڈیا ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے ایک کار بم حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بلدیہ موغادیشو کے ترجمان نے 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک چیک پوسٹ پر اُس وقت کیا گیا جب وہاں متعین فوجی تلاشی لے رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا۔
دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com