صومالیہ (جیوڈیسک) پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار شامل ہیں۔
صومالیہ کے دارالحکومت کے چھوٹے سے قہوہ خانے میں بم دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام جس قہوہ خانے میں دھماکہ ہوا وہاں پولیس اہل کاروں کا اکثر آنا جانا رہتا تھا۔
کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم ماضی میں دہشت گرد گروپ الشباب ، مغرب کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
دارالحکومت موغایشو کے میئر کے ترجمان عبدی فتح عمر نے خبر رساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے لیے قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار شامل ہیں۔
پولیس کے ایک عہدے دار احمد نور اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ بم الشباب نے نصب کیا تھا۔