موغا دیشو(جیوڈیسک)صومالیہ میں 2011 میں آنیوالے قحط سے260000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔شمالی افریقہ کے ملک صومالیہ میں سال 2011 میں آنے والے قحط سے دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے نے قحط سالی کے سلسلے میں کام کرنیوالے دو امریکی امدادی اداروں کے تیار کردہ رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صومالیہ میں 2011 میں آنیوالے قحط سے دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ادارے کے مطابق گزشتہ سروے میں بتایا گیا تھا کہ قحط سالی سے پچاس ہزار سے لیکر ایک لاکھ تک افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے آدھی سے زیادہ تعداد پانچ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کی ہے۔