موگا دیشو (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صومالی حکومت نے 5 لاکھ ڈالر کی مالیت سے خشک سالی کے امدادی فند قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اور خوراک اور پانی کی بڑھتی ہوئی کمی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اعانت کی اپیل کا اعادہ کیا۔ صومالی وزیر زراعت ، عبدی احمد محمد نے بتایا کہ حکام اس بات کے خواہاں ہیں کہ تین برس قبل درپیش آنے والے شدید قحط کی صورت حال سے بچا جاسکے۔
جس میں 2 لاکھ سے زائد صومالی ہلاک ہو گئے تھے اور لاکھوں لوگ کینیا اور ایتھوپیا کے ہمسایہ ممالک کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ قحط کی صورت حال کا انتباہ جاری کرنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ متعدد علاقوں میں خوراک کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
جس صورت حال کا سبب وہ قبائل کی آپسی جنگ و جدل کو قرار دے رہے ہیں ، اور ساتھ ہی الشباب کے شدت پسندوں کی کارستانی ، جس میں حکومتی کنٹرول والے قصبہ جات سے رابطے کاٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ زدور کی طرف بکول کے علاقے کے ایک حصے میں ، گذشتہ سال جون کے مقابلے میں ، اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں 142 فی صد کی شرح سے اضافہ آیا ہے۔