موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں سرکاری فوج اور حکومت مخالف جنگجو گروپ الشباب کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقے شابیلی کے ضلع ادغل کے ضلعی کمشنر محمد اویس ابوبکر نے بتایا ہے کہ مبارک نامی گاؤں میں الشباب کے جنگجوؤں نے بھاری خودکار ہتھیاروں کی مدد سے سرکاری فوج پر حملہ کردیا۔
جھڑپ کے دوران 19 فوجی اور الشباب کے 26 جنگجو ہلاک ہوئے، لڑائی کے دوران درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ الشباب 2006 سے صومالیہ میں اپنا نظام حکومت رائج کرنے کے لئے مسلح کارروائیاں کررہی ہے۔