صومالیہ میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ، 7 عسکریت پسندوں سمیت 12 ہلاک

Somalia

Somalia

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ خود کش حملے اور فائرنگ سے 7 عسکریت پسندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ موغا دیشو میں اقوام متحدہ کے پر بھاری ہتھیاروں سیلیس دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

ایک حملہ آور نے عمارت کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ متعدد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے دفتر کے اندر گھس گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد عمارت دہشت گردوں کے قبضے سے واگزار کرا لی۔