صومالیہ : الشباب کی کارروائیاں، ہوٹل پر خودکش حملہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 19 ہلاک

Somalia

Somalia

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں عسکریت پسند گروہ الشباب کی دو مختلف پرتشدد کارروائیوں اور ہوٹل خود کش ٹرک بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت 19 افراد مارے گئے۔

حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک رکن پارلیمان اور اس کے محافظ کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔

موغا دیشو میں ہی وزیر اعظم کے دفتر سے منسلک ایک حکومتی اہلکار کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ اس دوران محافظوں اور حملہ آوروں کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

ادھر دارالحکومت موغا دیشو کے جزیرہ پیلس ہوٹل کے گیٹ پر الشباب کے جنگجووں نے بارودی کار اڑا دی دھوں کے بال دکھائی دیئے مرنیوالوں میں اکثریت سکیورٹی اہلکاروں کی ہے جزیرہ ہوٹل میں سفیر، غیر ملکی مہمان قیام کرتے ہیں دھماکے کے وقت صدر معلم موجود تھے۔