صومالیہ : امن فوج کی عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی، 14 افراد ہلاک

Somalia

Somalia

موغادیشو (جیوڈیسک) صومالی دارالحکومت موغادیشو کے ایک مضافاتی علاقے میں لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب افریقی یونین کے امن فوجی مسلح عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے۔

مقامی پولیس افسر میجر عبدالحیی فراح کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر ملیشیا کے ارکان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صومالی حکومت دارالحکومت کو محفوظ بنانا چاہتی ہے جس کے لیے یہ آپریشن کیا گیا۔