موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے بحری قذاق ایک بار پھر سر اُٹھانے لگے۔ لٹیروں نے پاکستانی کشتی سلامہ ون کو یرغمال بنا لیا۔ سلامہ ون کو پیر کے روز صومالیہ کے ساحل کے قریب سے ہائی جیک کیا گیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صومالی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم کشتی میں سوار عملے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ساحلی قصبے ہوبیو کے میئر کا کہنا ہے کہ بحری لٹیرے پاکستانی کشتی کو الحُر نامی علاقے کی طرف لے جا رہے ہیں، جو صومالی قذاقوں کا محفوظ ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔
گذشتہ تین ہفتے کے دوران بحری لٹیروں نے ایک بھارتی کشتی سمیت چار بحری جہاز اغوا کیے ہیں۔