صومالیہ: صدارتی انتخابات کا عمل جاری
Posted on February 9, 2017 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Somalia Presidential Election
پنٹ لینڈ (جیوڈیسک) صومالیہ میں الشباب دہشت گرد تنظیم کی طرف سے پنٹ لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ملک میں صدارتی انتخابات کے دن پیش آیا ہے۔
ملکی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ارکان آج ہونے والی رائے دہی میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔
اس انتخابی دوڑ میں موجودہ صدر حسن شیخ محمود،سابق صدر شیخ شریف احمد اور موجودہ وزیراعظم عمر عبدالرشید اور سابق وزیراعظم محمد عبداللہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پہلی بار ملک میں خاتون صدارتی امیدوار کے طور پر فاطمہ طیب انتخابات میں حصہ لیں گی ۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com