صومالیہ: صدارتی محل پر حملہ، وزیر اعظم اور وزیر مالیات کے دفاتر پر قبضے کا دعویٰ

Somalia

Somalia

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں دہشت گردوں نے صدارتی محل پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

صومالی دہشت گردوں نے وزیراعظم اور وزیر مالیات کے دفاتر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے بتایا جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔