صومالیہ (جیوڈیسک) الشباب نے فوجی کیمپ پر اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے اور قصبے میں ہلاک کئے جانے والے فوجیوں کی لاشوں کو گھمایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کینیا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک قریبی صومالی اڈے پر حملہ کیا تھا تاہم دونوں جانب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اس وقت تک معلوم نہیں ہو سکی۔
صومالیہ میں الشباب کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کے لئے 22 ہزار افریقی یونین فورسز کے اہلکار موجود ہیں جن میں سے چار ہزار کا تعلق کینیا سے ہے۔