موغادیشیو (جیوڈیسک) صومالیہ میں ایک پولیس افسر نے جمعے کے روز بتایا کہ ساحلی شہر کیسمایو میں ایک ہوٹل کے اندر کار بم دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ افسر کے مطابق ہوٹل میں قبائلی عمائدین اور مقامی ارکان پارلیمنٹ ایک اجلاس کے سلسلے میں موجود تھے۔
القاعدہ تنظیم سے تعلقات رکھنے والی شدت پسند تنظیم حرکت الشباب نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ الشباب کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔
ذمے داری قبول کرنے کا بیان حرکت الشباب تنظیم کے عسکری آپریشنز کے ترجمان عبدالعزیز ابو مصعب کی جانب سے جاری ہوا۔