موغادیشو(جیوڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کے دوران 9 حملہ آوروں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کیمطابق ماغادیشو میں سپریم کورٹ کمپلیکس کے باہر دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے بعد مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بول دیا۔اس دوران حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔
جس کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کاکہناہے فوجی وردیاں پہنے مسلح افراد کورٹ روم میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ایک دھماکا بھی ہوا۔
صومالی وزیرداخلہ عابدی کریم حسین کے مطابق 6 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ تین سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اسی دوران ایرپورٹ کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔