صومالیہ: دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا

Somalia

Somalia

موغا دیشو (جیوڈیسک) موغا دیشو صومالیہ میں دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا، خود کش حملے اور فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

موغا دیشو میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے ترقیاتی پروگرام پر بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ایک حملہ آور نے عمارت کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ متعدد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے دفتر کے اندر گھس گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔