صومالیہ میں تیس لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے: بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

موغادیشو (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا خانہ جنگی سے تباہ حال ملک صومالیہ خشک سالی اور قحط کا شکار ہے۔ تیس لاکھ سے زائد افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

افریقی ممالک کے دورے کے دوران ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بان کی مون نے اپیل کی کہ صومالیہ کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے امدادی اداروں کو فوری اقدامات اٹھانا ہونگے۔ واضع رہے کہ صومالیہ میں دوسال پہلے قحط سے دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔