موگادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں اقوام متحدہ کے قافلے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
انٹرنیشنل ائرپورٹ کے نزدیک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے کار بم دھماکے میں اقوام متحدہ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کی ذمہ داری عسکریت پسندوں کے الشباب گروپ نے قبول کر لی ہے۔
صومالی حکام کے مطابق دھماکے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو دی گئی پرائیویٹ سیکورٹی سے وابستہ چار افراد سمیت سات صومالی باشندے مارے گئے۔