صومالیہ: اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ 7 افراد ہلاک

United Nations Vehicle Attack

United Nations Vehicle Attack

موغادیشو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے شمال مشرقی علاقے غاروی میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے اقوام متحدہ کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں سے 7 افراد کا تعلق صومالیہ اور دو کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں متعدد راہ گیر بھی زخمی ہوئے جب کہ حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولس کے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم الشباب نے گزشتہ چند سالوں کے دوران صومالیہ میں خاص طور پر دارالحکومت موغادیشو میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور غیر ملکیوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک ہوٹل پر الشباب کے حملے میں سوئٹزر لینڈ کے سفیر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔