صومالیہ (جیوڈیسک) صومالیہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صومالیہ کے وسطی حصے میں علاقائی ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ صومالیہ کے شہر گلکایو میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تعمیراتی منصوبوں پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد شروع ہوا۔
گالکایو شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں کے ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 50 بتائی ہے۔