معمولی تنازع پر دو افراد نے فائرنگ کر کے جاوید اقبال کو قتل کر دیا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معمولی تنازع پر دو افراد نے فائرنگ کر کے جاوید اقبال کو قتل کر دیا، چاچا حاجی عبدالوحید سلیمان اور محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی خورد میں گزشتہ رات محمد سلیم اور سلیمان نے معمولی تنازع پر جاوید اقبال کو منہ اور گردی میں فائرمار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول جاوید اقبال کے چاچا حاجی عبدالوحید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔