مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معمولی تنازع پر پانچ افراد نے فائرنگ کر کے محمد سلیم کو قتل کر دیا، مقتول کے بھائی محمد دائو کی گاڑی کو انور نے ٹکر مار دی تھی جس پر جھگڑا ہوا تھا، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں واڑہ دلیپ سنگھ کا رہائشی محمد دائو اور محمدانور شادی سے واپس آ رہے تھے کہ کراس کرتے گاڑیاں ٹکرا گئی جس گاڑی پر خراش آ نے کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا۔
منور عرف مناں، محمد انور عارف، تاج ، حنیف وغیرہ نے محمد دائو کے بھائی محمد سلیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کے بھائی محمد دائو کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔