اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام ف نے صدارتی انتخاب 30 جون کو کرانے کی حمایت کر دی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ نون کا فیصلہ خوش آئند ہے، کچھ دن قبل انتخابات کرانا غیر آئینی اقدام نہیں۔
ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کاصدارتی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے بھی قابل تائید ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے خود انتخابات رواں ماہ کی آخری تاریخ کو کرانے کی اپیل کی تھی۔
کیونکہ ن لیگی سمجھتے ہیں کہ بہت سے ارکان اسمبلی عید منانے اپنے علاقوں میں جاتے ہیں اور ان کی واپسی وقت پر آسان نہیں اور ویسے بھی کچھ دن قبل صدارتی انتخابات کرانا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات 30 جولائی بروز منگل کو کرانے کا فیصلہ انتخابی کالج کی ممبران کی موجودگی کو بھی یقینی بنائے گا۔