چند سرکاری حکام ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے علامہ عباس کمیلی کو فون کر کے ان کے بیٹے علی اکبر کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔الطاف حسین کہتے ہیں کہ متحدہ پر الزام لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کارکن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں اسے پھانسی دے دی جائے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے علامہ عباس کمیلی کو فون کر کے ان کے بیٹے علی اکبر کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا چند سرکاری حکام ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ متحدہ پر فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

الطاف حسین نے کہا ایم کیو ایم پرالزام لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر متحدہ کے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا جس کارکن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں اسے پھانسی دے دی جائے۔