چند پاکستانی ذاتی مفادکیلئے غیرملکی طاقتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ملک میں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں : ملک وزیرعلی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک وزیرعلی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ غیرملکی ایجنسیاں پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتی ہیں چند پاکستانی ذاتی مفادات کیلئے غیرملکی طاقتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ملک میں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کراچی خیبرپی کے میں دہشت گردی میں غیرملکی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔

جن کو پاک ایران گیس پائپ لائن اور گوادر کی پورٹ چین کو دینے پر پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں اورجونہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان میں انرجی کابحران ختم ہو جائیگا۔

جبکہ گواد رپورٹ چین کودینے کے باعث پاکستان اقتصادی طورپر اس خطہ میں ایک نئی طاقت بن کرابھریگا انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اسرائیل سمیت پاکستان کے چند اسلامی برادرممالک بھی ان معاہدوں سے خائف ہیں اورنہیں چاہتے کہ پاکستان اقتصادی طورپر اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔