بدین (عمران عباس) سومرا برادری کا جھوٹے مقدمے قائم کرانے پر پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔
بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عبدالرزاق سومرو، محمد صالح سومرو اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مقامی وڈیرے عبدلستار سومرو کی ایما پر انکے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کروائے ہیں جس کے بعد بدین پولیس نے انہیں حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس وڈیرے نے اپنے غنڈوں کے ہاتھوں عبدالرزاق کو اغوا بھی کروایا اور تشدد سے اسکی ٹانگ بھی توڑ دی جسکی شکایت جب بدین تھانے پر کی گئی تو پولیس نے مخالفین کے خلاف کیس لینے سے ہی انکار کر دیا۔
مظاہرین نے آئی جی سندھ پولیس ، ایس ایس پی بدین پولیس سے معاملے کی فوری مکمل انکوائری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔۔۔