بیٹے کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، معافی مانگتا ہوں : جیکی چن

Jackie Chan

Jackie Chan

بیجنگ (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق 31 سالہ جیسی چن کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کے گھر سے ایک سو گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

دوسری طرف 2009 میں جیکی چن کو بیجنگ کی پولیس نے نارکوٹکس کنٹرول ایمبیسڈر یعنی منشیات کے استعال کے خلاف مہم کا سفیر مقرر کیا تھا۔

جیکی چن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ان کو اس بات پرغصہ آیا اور صدمہ ہواہے ، باپ ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور یہ خبر سن کر جیسی کی ماں کا دل ٹوٹا ہے۔

جیکی چن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کے نوجوان اس حادثے سے سبق حاصل کریں گے اور منشیات کے استعمال سے گریز کریں گے۔

بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسی چن کو حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ انھوں نے مبینہ طور پر دوسرے لوگوں کو منشیات کے استعمال میں مدد کی تھی۔ اگر ان کو مجرم قرار دیا گیا تو 3 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔