بیٹے نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعل سازی سے والد کی 24 کنال اراضی اپنے نام منتقل کروا لی
Posted on March 18, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : بیٹے نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعل سازی سے والد کی 24 کنال اراضی اپنے نام منتقل کروا لی۔ کسی مجاز آفیسر کے پاس پیش ہوا نہ بیان دیے۔ 90 سالہ عطاء محمد سول جج کی عدالت پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 39-A ٹی ڈی اے کے 90 سالہ عطاء محمد ولد حسین سندھو نے سول جج کروڑ کی عدالت میں دعویٰ مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھاتہ نمبر 21 میں 120 کنال کا مالک و قابض ہے۔
اس کے بیٹے افتخار احمد نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے اس کی ملکیت 24 کنال اراضی انتقال تملیک کے ذریعے منتقل کروا لی ہے۔
جو کہ سرا سر غلط ہے۔ عطا محمد کے مطابق وہ کسی ریونیو آفیسر کے پاس نا تو پیش ہوا اور نہ ہی بیان دیئے۔
بیٹے افتخار احمد نے جعل سازی کے ذریعے بوگس انگوٹھے کر کے اس کی عمر رسیدی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی کی ہے۔ ان کے مطابق اس کی 2 بیٹیاں اور بیوی بھی ہے۔ انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com