بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مطابق مایہ ناز اداکار جیکی چن نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے منشیات استعمال کرنے کے فعل سے شرمندہ ہیں۔
وہ اُمید کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک دن منشیات استعمال کرنے کے خطرات اور مسائل پر آواز اٹھائے گا۔ خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے پر رواں ہفتے فرد جرم عائد ہونے کے بعد جیچی چن کو ہر صورت عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
32 سالہ اداکار اور گلوکار جیچی کو رواں سال چرس استعمال کرنے کا ٹیسٹ مثبت ہونے پر بیجنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جیچی کے گھر سے 100 گرام منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔ بدھ کو رات گئے جاری ہونے والے جیکی چن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں وہ انسداد منشیات کا علم بردار بنتے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرے۔