بیٹے پر فائرنگ کے ملزمان فی الفور گرفتار کیئے جائیں۔ مداح حسین

کرو ڑ لعل عیسن: بیٹے پر فائرنگ کے ملزمان فی الفور گرفتار کیئے جائیں۔ دو ماہ ہونے کو ہیں کہ مقامی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کر کے زیادتی کی ہے۔ ڈی سی او لیہ نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار مداح حسین ٹیکسی ڈرائیور نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بیٹا ناظر حسین عمر 24 سال جو کہ ایف اے کا سٹوڈنٹ ہے کو 6 اوباش افراد اشفاق عرف شاکا ، مشاق احمد ، زبیر عرف زبیرا ، محمد سلیمان ، محمد سلیم ، عدنان عرف عدنی نے بلا وجہ فائرنگ اور چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ جس کے اس کی ایک ٹانگ ضائع ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پولیس کا تفشیشی افسر فضل حسین جوئیہ ملزمان سے مل چکا ہے۔ 2 ماہ گزرنے کو ہیں کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے پر تیار نہیں جو کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ مداح حسین نے ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔