بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر اُس کے سسرال والے میری جان کے دشمن بن گے ہیں، انتظامیہ تحفظ فراہم کرے، شاہدہ عروج

فیصل آباد : شاہدہ عروج نے فیصل آبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی۔جسکی وجہ سے بیٹے کے سسرال والے میری جان کے در پے ہو گئے۔

مجھے اغواء کرکے تشدد کیا گیا اور اب بھی مجھے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ملزمان حسنین شاہ اور اس کے ساتھیوں کے خوف سے میں اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہوں۔میرے بیٹے شہریار اور بہو کنیزاں صلا ح الدین کی جان خطرہ ہے میں بیوہ ہوں پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، مگر تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں جا رہا ملزمان انتہائی بااثرا ور جرائم پیشہ ہیں میں بیوہ اور عزت دار خاتون ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب،آر پی او اورسی پی او فیصل آباد سے میر ا مطالبہ ہے کہ ملزمان گرفتار کرکے میرے بیٹے اوربہو کو تحفظ فراہم کیا جائے۔