3 سالہ بیٹے سمیت حریت رہنما کا قتل: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Strike

Strike

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور ان کے 3سالہ بیٹے کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت مقبوضہ وادی میں ، بازار اور دکانیں بند، سڑکیں سنسان ہیں۔

کشمیر رہنما بشیر احمد بھٹ اور انکے تین سالہ بیٹے کو بارہ مولا کے سوپور ٹاؤن میں گھر کے باہر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

بشیر احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ کھیلنے میں مصروف تھے کہ چند افراد نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اس کے بعد بشیر احمد اور ان کےبیٹے پر فائرنگ کر دی تھی۔