نئی دہلی این جی ٹیراڈی راٹھورکی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔ جی ہاں بالکل، 2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی کا سیکوئل ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین”ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے نئے گانے کی وڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے۔
1977 کی کلاسک فلم امبر اکبر انتھونی میں رشی کپور اور نیتوپر فلمائے گئے مشہورِ زمانہ گانے طیب علی پیارکا دشمن کے قانونی حقوق حاصل کرکے ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین میں نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ معروف پلے بیک سنگر سنگر جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کی وڈیو میں عمران خان سوناکشی سنہا کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی جس کی کو ریوگرافی راجو خان نے کی ہے۔
ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے۔
جس میں اکشے بحیثیت ڈان(شعیب خان)، عمران خان(اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین)اور سونالی معروف اداکارہ (ممتاز) کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے فوری بعد 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔