ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں فنکاروں کی زندگی کا اہم جز ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی افواہوں اور فنکاروں کی زندگی کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، نہ تو میں اس قسم کی افواہوں کا شکار ہونے والا بالی ووڈ میں پہلا اداکار ہوں اور نہ ہی آخری، یہ سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے اور چلتا رہے گا۔
ارجن کپور کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ہم دونوں کو اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میرا افیئر عالیہ بھٹ کے ساتھ بنایا گیا لیکن میرا کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔