سوناکشی مئی میں رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ جو کچھ دنوں سے اکشے کمار کے ساتھ اپنی فلم ’’ہالی ڈے۔اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی‘‘ کی تشہیر میں مصروف تھیں گزشتہ روز ائیفا ایوارڈ میں شرکت کے لیے بیرون ملک چلی گئیں ہیں وطن واپسی پر رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کی شوٹنگ شروع کروا دیں گی توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ 9 مئی کو کوچاڈیاں کے سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کے فوری بعد شروع کردی جائے گی۔

اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگوں کو لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی پہلی ہی تامل فلم میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے بے صبری کے ساتھ مئی کاانتظار کر رہی ہوں۔ اطلاعات کے مطابق رجنی کانت جوکے ایس روی کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں اپنی اور سوناکشی سنہا کے درمیان عمر کے فرق اور اداکارہ کے اپنے دوست شترو گھن سنہا کی بیٹی ہونے کی بنا پر کام کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے اب اس کے اسکرپٹ مین تبدیلی کردی گئی ہے اور اس میں سونا کشی کا کردار فلیش بیک کا ہوگا تاکہ دونوں کے درمیان عمر کا جو فرق ہے وہ پورا کیا جا سکے۔

اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کی تفصیلات سے آگاہ کرنا میرے لیے ابھی قبل از وقت ہو گا تاہم مجھے خوشی ہے کہ یہ بہت ہی جاندار ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ تامل میرے لیے ایک نئی زبان ہے جہاں میں نئے لوگ اور نئی فلم انڈسٹری میں داخل ہورہی ہوں جو کسی تجربہ سے کم نہیں ہے۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق سوناکشی بھارت واپس آتے ہی ایک مرتبہ پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم ہالی ڈے جو جون میں ریلیز کی جارہی ہے کی تشہیر میں مصروف ہوجائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ارجن کپور کے ساتھ فلم تیور کو بھی مکمل کروائیں گی۔