چنائی (جیوڈیسک) جنوبی ہند کے معروف سپر سٹار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو سوناکشی سنہا کے سامنے نروس محسوس کرتے ہیں۔
ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے رجنی کانت کہتے ہیں کہ اپنی نئی آنے والی فلم لنگا کے سیٹ پر سوناکشی سنہا پہنچتی ہیں اور براہ راست میری طرف بڑھتے ہوئے کہتی ہیں سر، آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی میں بہت نروس بھی ہوں۔ یہ بات سن کر میں نے کہا کہ ارے نروس تو میں ہوں۔ تم میرے دوست کی بیٹی ہو اور میں تمہارے ساتھ اس فلم میں ہیرو ہوں۔
اس مکالمے نے دونوں کی گھبراہٹ دور کر دی۔ سوناکشی سنہا نے اپنی نئی فلم ہالی ڈے کی ایک تشہیری تقریب میں یہ واقعہ میڈیا کو سنایا۔ سوناکشی کہتی ہیں کہ وہ تو حیرت انگیز شخص ہیں، وہ سب سے بڑے خلوص کے ساتھ ملتے ہیں۔جب وہ گاڑی سے جاتے ہیں تو چاہے کتنے بھی مداح انہیں کیوں نہ گھیر لیں، وہ گاڑی کا شیشہ نیچے گرا کر سب لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کرتے ہیں۔