ممبئی (جیوڈیسک) سپرسٹار فواد خان نے رواں سال اپنے لیے ایک دلچسپ مقصد کا انتخاب کرلیا۔ ایک انٹرویو میں ہمسفر اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فواد خان نے کہا کہ وہ رواں برس ایک ایسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں بہت زیادہ ڈانس کرنے کا موقع ملے۔ فواد خان نے کہا کہ بالی ووڈ کو روایتی طور پر اس کے گانوں اور ڈانس نمبرز کی بناپر جانا جاتا ہے اور مجھے اب تک اپنی اس صلاحیت کے اظہار کا موقع نہیں مل سکا۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ جان سکیں کہ وہ کتنا اچھا ڈانس کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال فلم خوبصورت کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے فواد خان نے اپنی اداکاری پر بہترین نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اسی طرح انہیں اب تک چار سے پانچ فلموں میں کاسٹ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں وہ سونم کپور، ایشوریہ رائے بچن، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا اور پریانکا چوپڑا کے مدمقابل نظر آئیں گے۔